پونچھ//کرشنا گھاٹی بریگیڈ کے زیراہتمام گلپور میںکھیلا جا رہاٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ۔ 02ستمبر 2021 سے شروع ہونے والے دو ہفتوں کے اس ٹورنامنٹ میں سرحدی علاقے کے دیہاتوں سے 20 ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میچ گلپور ٹائیگرز (انڈین آرمی پورٹرز ٹیم) بمقابلہ راہول ڈریوڈ الیون (ضلع پونچھ کی انڈر 19 ٹیم) کے درمیان کھیلا گیا جس میں راہول ڈریوڈ الیون فتح حاصل کی۔ اس ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ فوج میں ساتھ پوٹروں کا کام کرنے والوں نے بھی شرکت کی ۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا افتتاح انڈین ٹیم کے معروف کھلاڑی ایس ارویند نے کیا تھا جہاں انہوں نے سرحدی نوجوانوں کو اپنی توانائی کھیلوں جیسی مثبت کوششوں میں استعمال کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس فائنل میچ میں قریبی دیہاتوں سے تقریبا 200 افراد اور محکمہ کھیل اور صحت کے افسران نے شرکت کی۔