تھنہ منڈی //انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں تعینات بی ڈی او تھنہ منڈی نے سائلہ میر نے اپنا چارج سنبھال لیا ہے ۔ان کے استقبال میں تھنہ منڈی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ڈی سی ممبر تھنہ منڈی عبدالقیوم میر ، چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر ، پنچوں ، سرپنچوں ، سول سوسائٹی کے ارکان اور بلاک تھنہ منڈی کے بہت سے معززین نے شرکت کی ۔واضح رہے کہ سائلہ میرمقامی ہونے کیساتھ ساتھ دسری ایسی خاتون آفیسران ہیں جو مذکورہ عہدے پر علاقہ میں فائز ہوئی ہیں ۔موصوفہ نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ وہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے محنت و لگن کیساتھ کام کریں گی ۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عام لوگوں کی تکلیف کو کم کرنے کیلئے کام کریں گی۔۔ ادھر اسی خطہ کی ایک اور بیٹی حنا کوثر نے بھی گزشتہ روز بی ڈی او پلانگڑھ کا چارج سنبھالا ہے دونوں نوجوان آفیسروں کی بیک وقت تعیناتی پر عوام میں بے حد خوشی کا ماحول ہے۔