پونچھ//گائوں کے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف رغبت دینے اور ان کو منشایات سے دور رکھنے کے سلسلہ میں لورن کے ڈنہ گائوں میںحاجی عبدالسبحان تانترے میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ایس ایچ او لورن وید پرکاش مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے جنہوں نے ربن کاٹ کر اس ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز کیا ۔اس موقعہ پر مقامی سیاسی و سماجی کارکنان کے علاوہ ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والی تمام ٹیموں کے کھلاڑی موجود تھے۔اس دوران کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او نے انھیں یقین دلایا کہ وہ انکے کھیلوں کے سلسلہ میں ہونے والے تمام پروگراموں کے لئے ہر طرح کا ان کو تعاون کریں گے۔انھوں نے نوجوانوں کو نشوں اور منشایات سے دور رہنے کی اپیل کی۔آرگنائزنگ کمیٹی کے اہم رکن نے اس دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب رغبت دلانے کے لئے منعقد کر رہے ہیں۔