پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے ڈاک بنگلہ پونچھ کے کانفرنس ہال میں ایگزیکٹو انجینئرز اور دیگر افسروں کے ساتھ میٹنگ میں جل شکتی شعبوں کا جامع جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے جل شکتی کے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز سے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے کاموں کی جسمانی اور مالی حالت کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر نے ضلع میں محکمہ کی جانب سے کئے جانے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر جسمانی اور مالی پیش رفت کے بارے میں تفصیلات بتائی جسکے بعد ڈی ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عام لوگوں کی ترقیاتی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے کاموں کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے تکمیل اور مسلسل مانیٹرنگ کیلئے ٹائم لائن پر عمل کریں۔انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ سرمائی زون کے تمام کام 30 اکتوبر سے پہلے مکمل کر لئے جائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان ٹھیکیداروں کی تفصیلات پیش کریں جنہوں نے مقررہ وقت میں کام شروع نہیں کیا۔انہوں نے واٹر پمپ اسٹیشنوں کی مناسب مانیٹرنگ کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی اور ہر ماہ کی تیسری تاریخ رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔