بانہال// جمعرات کی صبح ضلع رام بن کے بٹوت علاقے میں کار کے ایک حادثے میں معروف صحافی اور آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن نیوز کے ضلع نامہ نگار رویندر کشن کچلو زخمی ہوگئے ہیں تاہم وہ خطرے سے باہر ہیں۔رویندر کچلو اپنے گھر سے اپنی کار میں بٹوٹ کی طرف آرہے تھے کہ اچانک انکی کار بٹوٹ کے نزدیک سڑک قریب ایک سو فٹ نیچے گر گئی۔ حادثے کی خبر ملتے نزدیکی ہی سی آر پی ایف کے جوانوں اور مقامی لوگوں نے نے فوری طور بچاؤ کاروائیاں عمل میں لائیں اور رویندر کشن کچلو کو بٹوت ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ضلع
ہسپتال رام بن پہنچایا گیا۔ ان کی ایک آنکھ پر زخم آئے ہیں جبکہ ان کے کمر پر بھی چوٹ لگی ہے تاہم ضلع ہسپتال رام بن میں سی ٹی سکین سمیت تمام قسم کے ٹیسٹ کرنے کے بعد میں انہیں طبی امداد دیکر کچلو کو آرام کا مشورہ دیکر اپنے گھر بٹوت بھیج دیا گیا۔ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع رام بن نے رویندر کشن کچلو کی جلد صحتیابی اور انکے کام پر جلد از جلد واپس لوٹنے کی نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایسو سی ایشن کے کئی ممبران نے ضلع ہسپتال رام بن جاکر ان کی عیادت کی۔اس دوران جمعرات کی رات جموں سرینگر شاہراہ پر ناچلانہ کے مقام سیبوں سے لدھا ایک ٹرک بظاہر بریک فیل کے نتیجے میں سڑک کے پچھلی طرف ایک چٹان سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کنڈیکٹر کو چوٹیں آئیں جبکہ ڈرائیور کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس حادثے میں ٹرک کو شدید نقصان سے دو چار ہونا پڑا ہے۔