گول //گول دگن ٹاپ میں گوجری محفل مشاعرہ وموسیقی کااہتمام کیا گیا جس میں مختلف اضلاع کے نامور شعرائ،ادباءاورگلوکاروں نے شرکت کی۔ گوجری زبا ن وادب کی ترویج کےلئے کام کرنے والی معروف وفعال تنظیم بزم ِ وادی انس گوجری ادب مہور(گول گلاب گڑھ) کے زیراہتمام گزشتہ روزضلع رام بن کے معروف سیاحتی مقام دگن ٹاپ میں یک روزہ گوجری محفل مشاعرہ و موسیقی پروگرام کاانعقادکیاگیاجس میں جموں وکشمیرکے تمام خطوں سے تعلق رکھنے والے گوجری اورا±ردوشعراءاورگلوکاروں نے حصہ لیا۔اس دوران پروگرام کی صدارت معروف شاعروادیب مصروف گلاب گڑھی کررہے تھے۔اس موقعہ پر گوجری طنزومزاح کے بادشاہ اورمعروف شاعروادیب تاج الدین تاج مہمان خصوصی اول ،حاجی محمدیوسف مجنوں صدرگوجربکروال کانفرنس ضلع رام بن مہمان خصوصی دوم، معروف ادیبہ ،شاعرہ ومعاون مدیرہ گوجری اخباررودادقوم شازیہ چودھری مہمان ذی وقاراول،چوہدری نثارحسین ریٹائرڈرینج آفیسرارناس مہمان ذی وقاردوم، معروف کالم نویس ،ادیب وترجمہ کارطارق ابرارمہمان ذی عزت اول،چوہدری سخی محمدڈی ڈی سی ممبر گول مہمان ذی عز ت دوم کے طورپرموجودتھے۔اس کے علاوہ ایوان صدارت میں دیگرمعززشخصیات بشمول شکیلہ چوہدری بی ڈی سی چیئرمین گول، محمدشفیع جرال صدرگلا ب بزم ادب گول، ڈاکٹرمشتاق احمدگول،عبدالحمیدانیس (پونچھ)،نزاکت چوہدری (راجوری)،حاجی عبدالحمیدسرپنچ شجرواے وغیرہ بھی شامل تھیں۔پروگرام کاآغازمولانازاہدرضانے تلاوتِ کلام مقدس سے کیا۔اس کے بعدعلاقہ گول گلاب گڑھ سے ا±بھرتے ہوئے گلوکارآزاداحمدآزادنے زبیع راجوروی اوردیگرگوجری شعراءکے کلام کواپنی جادوائی آوازاورد±ھن سے نوازکرسامعین کومحظوظ کرتے ہوئے شرکا ءمحفل پروجدطاری کردیا۔قبل ازیں نسیم گلاب گڑھی نے پروگرام میں دوردرازاضلاع مثلاً اوڑی بارہمولہ ،راجوری ،جموں ودیگراضلاع سے طویل سفرکرکے آئے ہوئے شعراءوادباءکوروایتی گوجری پگڑیاں اورشال پہناکران کی عزت افزائی کی۔
اس دوران پروگرام میں جن شعراءحضرات نے اپناکلام پیش کیاان میںقاری غلام رسول درہالوی (راجوری)،مشتاق احمدفانی (پونچھ)،عبدالحمیدانیس (پونچھ)،شازیہ چوہدری (راجوری)،حاجی محمدابراہیم د±کھی (بدھن)،نسیم گلاب گڑھی، تاج الدین تاج نامبلہ اوڑی ،مصروف گلاب گڑھی ، طارق ابرار (جموں)،ہدایت اللہ سہروردی(بدھن)، حیدرعلی حیدر(بدھن)،غلام مصطفے التمش(بدھن)، ممتازاحمدخاکسار(بدھن)،مشتاق احمدآتش(بدھن)،محمدشریف انجم (گول)، انظرمنظور(گول)،منظورراہی (ماکنڈی گول)،شریف قاضی (گول داچھن)، محمدبشیرفردوسی (چکلا س بدھن)،محمدشفیع جرال صدر گلاب بزم ادب گول،فیروزالدین فیروز(گول)،محمدرفیع سیلانی (شجرومہور)،محمدپروازپروانہ (شجرومہور)،ظفراحمدضیاء(مہور)،طیب رضاجیلانی (مہور)،طالب حسین طالب (ملائی مہور)وغیرہ شامل تھے۔اس موقعہ پر نظامت کے فرائض سیدمحمدمنشاءاورمنتظم وبزم وادی انس گوجری ادب مہورگول گلاب گڑھ کے سرپرست نسیم گلاب گڑھی نے مشترکہ طورپرانجام دیئے جبکہ میزبانی فرائض محمداسلم جملانوی اورنگرانی کافریضہ طالب حسین طالب اورطیب رضاجیلانی نے انجام دیا۔پروگرام کے اختتام پرشعر اءحضرات میں نسیم گلابی گڑھی اوردیگرتنظیمی عہدیداروں کی طرف سے شاعری کی کتابیں اورکاپیاں بھی تقسیم کی گئیں۔شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے نسیم گلاب گڑھی نے تمام شرکاءاورشعراءوادباءاورمیڈیاسے وابستہ حضرات کاپروگرام کوکامیاب بنانے کےلئے شکریہ اداکیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔