Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

خوابوں کا اُڑن کَھٹولہ ۔۔۔۔!!!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 31, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
خواب دیکھنا ایک فطری عمل ہے جن کا انسانی زندگی میں بڑا عمل دخل ہے۔  ہر انسان خوابوں کے ساتھ ہی پرورش پاتا ہے ۔ خواب کس کے پاس نہیں ہوتے ۔ شاید ہی دنیا میں کوئی ایسا انسان  ہو جو خواب نہ دیکھتا ہو۔ خواب چاہیے چھوٹے ہو یا بڑے ہر کوئی دیکھنے کا متمنی ہوتا ہے۔ خواب وہ ہیں خواہ کھلی آنکھوں سے دیکھو یا بند آنکھوں سے، دیکھنا ہر کوئی پسند کرتا  ہے ۔ خواب، دیکھنے والا بوڑھا ہو یا جوان ، مرد ہو یا عورت ، چھوٹا ہو یا بڑا ، امیر ہو یا غریب ، شاہ ہو یا گدا سبھی کے پاس ہوتے ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ کوئی دن میں دیکھتا ہے تو کوئی رات میں کوئی خواب دیکھنے کیلئے سوتا ہے تو کوئی سو کر اُٹھ کے جاگتی آنکھوں سے دیکھنا پسند کرتا ہے۔ کوئی رات میں بستر پر لیٹے لیٹے خوابوں کے مزے لے رہا ہوتا ہے تو کوئی دن کی تیز روشنی میں لطف اندوز ہو رہا ہوتا ہے۔ کھاتے  پیتے ، جاگتے سوتے ، اٹھتے بیٹھتے اور نہاتے دھوتے دیکھتا ہر کوئی ہے۔ 
ویسے خواب دیکھنے کیلئے روپیوں کی ضرورت پڑتی نہ محنت و مشقت کی۔ خواب دیکھنے کیلئے امیر اور غریب ہونا بھی لازمی نہیں ہے ۔ خواب دیکھنے کیلئے کوئی حد مقرر ہے نہ عمر ۔ خواب دیکھنے کیلئے وقت کا بھی کوئی تعین نہیں ہے۔  ۔ خواب کہیں بھی اور کبھی بھی آ سکتے ہیں ۔ دن ہو یا رات فقط نیم دراز ہوکر تکیے سے ٹیک لگاتے ہی خوابوں کا اڑن کھٹولہ محو پرواز ہوتا ہے۔ کوئی لمبی اُڑان بھر کر زمین و آسمان کی وسعتوں سے ہمکنار ہو کر وقتی سکون حاصل کر لیتا  ہے تو کوئی سطح زمین پر رہ کر ہی خوابوں اور خیالوں کی دنیا سے ہو آتا  ہے ۔ کوئی اپنی محرومیوں اور ناکامیوں سے راہ فرار حاصل کرنے کیلئے خواب دیکھتا ہے تو کوئی  وقتی ہی سہی  اپنی خواہشوں اور آرزئوں کی تکمیل کرتا  ہے۔ 
ویسے خواب حسین بھی ہوتے ہیں تلخ اور تُرش بھی ۔ کبھی خواب اُمید بھی دلاتے ہیں تو کبھی یہی خواب آس میں نِراس بھی کر دیتے ہیں۔ ہر بنی نوع انسان کا خواب ہے ۔ ہر کوئی خواب دیکھنے کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور رکھتا  ہے۔ کوئی شادی کرنے کے خواب دیکھتا ہے تو کوئی شادی شدہ زندگی  سے دستبردارہونے کے ۔ بچوں کو جلدی   بڑا بننے  کا خواب ہے تو بڑوں کو سدا جوان رہنے کا ۔ غریب کو امیربننے کا خواب ہے تو امیر کو اور زیادہ امیر  بننے کا خواب ہے۔ کوئی بڑا آفیسر بننے کے خواب دیکھتا  ہے تو کوئی بڑا بزنس مین بننے کے ۔ کوئی بڑے عہدے پر براجمان  ہونے کے خواب دیکھتا ہے تو کوئی اپنے پڑوسیوں سے بڑا بننے  کے خواب دیکھتا ہے۔ کوئی شہرت حاصل کرنے کے خواب  دیکھتا ہے تو کوئی دولت کمانے کے خواب دیکھتا ہے ۔ کوئی اپنی بساط کے مطابق خواب دیکھتا ہے تو کوئی اپنی اوقات سے باہر نکل کر خوابوں اور خیالوں کی دنیا سے ہو آتا ہے ۔ کوئی کسی پر مر مٹنے کے خواب دیکھتا ہے تو کوئی کسی کو مارنے کے خواب دیکھتا ہے۔ کوئی ماضی کی حسین یادوں میں دوبارہ واپسی  کے خواب دیکھتا ہے تو کوئی مستقبل کی بہتری اور تابناکی کے خواب سجاتا اور سنوارتا  ہے۔
 خواب ہر ایک کی ملکیت ہوتی  ہے۔ یہ خواب دیکھنے والے پر منحصر ہے کہ وہ خوابوں کو کس رنگ میں رنگنا چاہے۔ خوابوں کے دو رنگ ہوتے ہیں ایک مثبت رنگ اور دوسرا منفی رنگ ۔ مثبت رنگ میں پرورش پانے والے خواب انسانی ذہن کو سکون اور پختگی بخشنے میں معاون و مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ۔ مثبت خیالی کے خواب ہمیشہ منزل کا صحیح تعین کرتے ہے۔ منفی خواب دیکھنے یا سوچنے والے ہمیشہ بدی کی اور گامزن رہتے ہیں ۔ منفی خواب انسانی ذہن کی تخلیقی قوت کو مفلوج کرکے رکھ دیتے ہیں ۔ خوابوں کا کوئی نہ کوئی نیک مقصد اور کوئی نہ کوئی نیک منزل لازمی  ہونی چاہیے ۔ بنا مقصد یا بنا منزل  کے  خواب بے لگام گھوڑے کے مِثل  بھٹکتے رہتے ہیں ۔ وہ خواب فقط خواب ہی رہتے ہیں جن خوابوں کا کوئی نیک مقصد نہ ہو ۔ یہ وہ خواب ہوتے ہیں جن کا حقیقت کی دنیا سے دور تک کوئی واسطہ نہیں ہوتا ۔ تقدسّ مآب ہستیوں کے بھی خواب ہوتے تھیں ۔ اللہ سے قرب حاصل کرنے کے خواب ، اپنی آخرت سنوارنے کے خواب ، راہِ حق میں خود کو نچھاور کرنے کے خواب اور ہمیشہ دوسروں کی خوشی  میں اپنی خوشی محسوس کرنے  کے خواب ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں اکثریت منفی خواب دیکھنے یا سوچنے والوں کی ہی زیادہ ہے۔ ہمارے خوابوں کا معیار بالکل اس کے برعکس ہیں۔ ہمارے خواب وہ خواب ہوتے ہیں جن میں نہ ہم خود خوش رہ سکتے ہیں اور نہ دوسروں کو خوش رہنے کا موقع فراہم کر سکتے ہیں۔ ہمارے خواب فقط دوسروں سے ہمسری کے خواب ہے۔
بہرحال ہمارے خواب صرف، خواب ہی نہیں ہوتے ہیں بلکہ سَراب ہوتے ہیں جو سطح آب پر لکیر کھنچنے کے مترادف ہے۔ ہمارے خواب دیکھنے یا نہ دیکھنے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہوتا وہی ہے جو ہماری قسمت میں لکھا ہوتا ہے ۔ ہوتا وہی ہے جو ہمارا ربّ چاہتا ہے۔ ہمارے چاہنے یا نہ چاہنے سے کچھ بھی نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
 
���   
ایسو (اننت ناگ)،[email protected]
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جی او سی کا شمالی و جنوبی کشمیر کا دورہ، فوج کی آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ
تازہ ترین
جموں یونیورسٹی ہوسٹل جمبولوچن کی بالکونی سے گرنے کے باعث طالب علم جاں بحق
تازہ ترین
مودی کو ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت پر کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہئے: کانگریس
برصغیر
کشتواڑ کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

قربانی کہانی

June 14, 2025
ادب نامافسانے

آخری تمنا افسانہ

June 14, 2025
ادب نامافسانے

قربانی کے بعد افسانہ

June 14, 2025
ادب نامافسانے

افواہوں کا سناٹا افسانہ

June 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?