Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

۔5اگست کے فیصلوں کے مخالفین اپنے ارادے واضح کریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 3, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے اُن سیاسی جماعتوں کی نیت پر سوال اُٹھایا ہے جو 5اگست کے فیصلوں کی مخالفت کرتی ہیں جبکہ اپنی پارٹی نے جموں وکشمیرکے باشندگان کے لئے اراضی اور نوکریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا۔ ٹاڈ کرناہ کپوارہ میںپارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہاکہ دفعہ 370 اورA 35 کو غیر فعال کرنے کے بارے میں جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے نعرے ضرورت سے زیادہ معلوم ہوتے ہیں کیونکہ وہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق کی ضمانت یقینی بنانے میں ناکام رہی ہیںتاہم اپنی پارٹی اس سمت لگاتار حکومت ِ ہند کے ساتھ اِس معاملہ کو اُجاگر کر رہی ہے۔ الطاف بخاری نے ذیلی خطہ کی اقتصادی خوشحالی کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر پر دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی روایتی سیاسی جماعتوں نے نظر انداز کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ’’اِ ن سیاسی جماعتوں کی طرف سے 5 اگست کے فیصلوں سے اختلاف قابل سمجھ ہے لیکن کیا کبھی اِن جماعتوں نے اپنی پارٹی کی حصولیابیوں کا اعتراف کیا جس نے جموں وکشمیر کے باشندگان کیلئے اراضی اور نوکریوں کے حقوق یقینی بنائے جنہیں چھین لیاگیاتھا، اِس کا کیا یہ مطلب ہے کہ یہ سیاسی جماعتیں، ایسی آئینی ضمانتوں کے خلاف ہیں اور دفعہ370کی منسوخی کی مخالفت اِن کی محض سیاسی مجبوری ہے‘‘۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ سیاسی سوج بوجھ رکھتے ہیں اور وہ سیاسی بیان بازیاں اور زمینی سطح پر کارکردگی میں فرق کرسکتے ہیں،ایسا لگتا ہے کہ ہماری جماعت کی طرف سے مختصر وقت میں عوام دوست اقدامات سے روایتی سیاسی جماعتیں ناخوش ہیں، بظاہر اِس سے اُن کے کھوکھلے پن کی پول کھل چکی ہے کیونکہ اُن کے قول وفعل میں تضاد ہے اور زمینی سطح پر کچھ کیا نہیں‘‘۔الطاف بخاری نے شمالی کشمیر بالخصوص ضلع کپواڑہ ضروری ترقیاتی سرگرمیوں کے فقدان کو بھی اُجاگر کیا جن میں بہتر رابطہ سڑک کا نہ ہونا، اشیاء ضروریہ کی سپلائی اور روزگار کے مواقع شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی کا سیاسی فلسفہ بنیادی طور لوگوں کی بہبودی اور جموں وکشمیر کے سبھی خطوں کی یکساں ترقی ہے۔ انہوں نے کہا شمالی کشمیر خاص کر اِس خطہ میں ہنگامی طور ترقیاتی اصلاح کی ضرورت ہے بدقسمتی سے لوگوں سے بہت زیادہ وعدے کئے گئے لیکن زمینی سطح پر کارکردگی صفر رہی‘‘۔ اپنی پارٹی صدر نے سادھنا ٹنل کی تعمیر کے وعدے کو بھی دہراتے ہوئے کہا ’ میں نے کرناہ کے عوام سے وعدہ کیا ہے اور اِس ٹنل کی تعمیر کیلئے مرکزی قیادت سے بارہا ہماری قیادت نے معاملہ اُٹھایا اور اب تک اِس کا ڈی پی آر تیار کر کے پیش کر دیاگیاہے، اِس ٹنل کی تعمیر سے خطہ میں معاشی ترقی ہوگی، روزگار کے نئے مواقع کھلیں گے ، سیاحتی شعبہ کو ترقی ملے گی اور قدرتی حسن سے مالا مال علاقے بھی سیاحوں کی توجہ کے مرکز بنے گے‘۔ سینئرنائب صدر غلام حسن میر، ترجمان اعلیٰ اور کپواڑہ۔بارہمولہ اضلاع کے سرپرست جاوید حسن بیگ، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ریاستی سیکریٹری ایس ٹی ونگ خالد بڈھانہ، صوبائی سیکریٹری جاوید مرچال، ضلع صدر کپواڑہ راجہ منظور، ضلع سیکریٹری کپواڑہ بلال عارف لون، ڈی ڈی سی ممبر ایڈوکیٹ نجمہ حمید، بی ڈی سی نوشادہ جبین، حاجی تسلیم میر اور مدثر پوسوال نے بھی کنونشن سے خطاب کیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ
تازہ ترین
تصویروں میں: سری نگر اور جموں و کشمیر کے غیر سرحدی اضلاع میں اسکول دوبارہ کھل گئے
تصویر کہانی
6روز بعد سرینگر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنزبحال
تازہ ترین
سی بی ایس ای نے 12ویں کے نتائج کا اعلان کیا، 88.39 فیصد طلباء کامیاب
تازہ ترین

Related

کشمیر

ہندو پاک ڈی جی ایم اوز کا رابطہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرفائر بندی پر اظہار اطمینان

May 12, 2025
کشمیر

ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نہیں فوجی اڈے اورسسٹم مکمل طور پر فعال:ڈی جی ایم او

May 12, 2025
کشمیر

پاکستانی ارادے پڑھنے کی جادوئی چھڑی نہیں جنگ بندی ہو چکی ، نقصانات کا معاوضہ دیا جائیگا: وزیراعلیٰ

May 12, 2025
کشمیر

سرینگر سمیت سبھی 32ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?