چنئی// تمل ناڈو میں بارش سے متعلقہ واقعات میں مزید دو افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی۔محصولات (ریونیو) اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر کے کے ایس ایس آر رام چندرن نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں تھنجاور اور تروورور اضلاع میں شدید بارش کی وجہ سے مزید دو افراد کی موت ہو گئی۔ اسی کے ساتھ جہاں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی شدید بارش کی وجہ سے 157 مویشیوں کی موت ہوچکے ہیں۔موسلا دھار بارش نے ریاست میں تباہی مچا دی ہے جس میں 1146 جھونپڑیوں اور 237 مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ ان میں سے 1072 جھونپڑیوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے اور 74 کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ 236 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا اور ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے ۔ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی 10 ٹیمیں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں سرگرم ہیں۔ چنئی اور اس سے ملحقہ اضلاع، ساحلی علاقوں اور ڈیلٹا اضلاع کے کچھ حصوں میں شدید بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے ۔ جمعرات کے روز خلیج بنگال کے اوپر 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ دباؤ بنا جو مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ چنئی سے تقریباً 170 کلومیٹر مشرق-جنوب مشرق اور پڈوچیری سے 170 کلومیٹر مشرق میں، بنگال کے جنوب مغرب پر واقع ہے ۔کم دباؤ علاقے کے گہرے دباؤ میں تبدیل ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے اور محکمہ موسمیات نے چنئی، ترووالور، رانیپیٹ، ویلور، سیلم، کلاکوریچی، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع کے لیے انتہائی بھاری بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔