سرینگر //جموں و کشمیر میں روزانہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میںہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 54501ٹیسٹ کئے گئے جن میں21مسافروں سمیت مزید 177افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔اس سے قبل جموں و کشمیر میں 23ستمبر کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 172تھی۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 33ہزار 667تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران تین دنوں کے بعد جموں و کشمیر میں جمعرات کو اموات کا سلسلہ تھم گیا اور کسی کی موت نہیں ہوئی ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4448بنی ہوئی ہے۔ جمعرات کومزید 177افراد متاثر پائے گئے، جن میں جموں میں 36جبکہ کشمیر میں 141افرادشامل ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 141افراد میں 8بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 133افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 141افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں63، بارہمولہ میں 34، بڈگام میں 17، پلوامہ میں 2، کپوارہ میں 8، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 9، گاندربل میں 5، کولگام میں 1جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی تعداد 2لاکھ 9ہزار کا ہندسہ پار کرکے 2لاکھ 9ہزار 133ہوگئی ہے۔ کشمیر صوبے میں 3دنوں کے بعد اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور جمعرات کو وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2270بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے راجوری اور کشتواڑ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر8اضلاع میں 36افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 36افراد میں 21بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 23افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 36افراد میں جموں میں 6، ادھمپور میں 1،ڈوڈہ میں 3، کٹھوعہ میں 3، سانبہ میں ایک، پونچھ میں 4،رام بن میں 2 جبکہ ریاسی میں 16افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 534تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی اموات کا سلسلہ ر’ک گیا اور یہاں بھی متوفین کی مجموعی تعداد 2178بنی ہوئی ہے۔
ملک میں 13 ہزار سے زیادہ معاملات
یو این آئی
نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے معاملات میں ایک دن پہلے کے مقابلے میں اضافہ درج کیا گیا اور اس دوران 13 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ، حالانکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد نسبتاً زیادہ رہنے سے فعال معاملات میں کمی رہی۔ بدھ کو ملک میں 57 لاکھ 54 ہزار 817 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اوراب تک ایک ارب 10 کروڑ 23 لاکھ 34 ہزار 225 افراد کاویکسینیشن کیاجاچکا ہے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 13091 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کااعدادوشماربڑھ کر 34401670 ہو گیا ہے ۔ اس دوران 13878 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعدادبڑھ کر 33800925 ہو گئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسز 1127 کم ہو کر 138556 رہ گئے ہیں۔اسی عرصے میں 340 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کااعدادوشمار چار لاکھ 612 ہزار 189 ہو گیا ہے ۔