منڈی//محکمہ بجلی کی غیر سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ محکمہ کی جانب سے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے صدر مقام سے تعلق رکھنے والے ایک مرحوم شخص جن کا انتقال تین دہایوں قبل ہوگیاتھا ،کے نام بجلی کا52ہزار روپے بقیہ بل روانہ کیا گیا ہے۔محکمہ بجلی کی جانب سے تیس برس قبل انتقال کر گئے مرحوم غلام اکبر ولد احمدسکنہ منڈی خاص کے نام بجلی کا بل بھیجا گیا ہے۔ مرحوم کیاہل خانہ کے مطابق بیس برس قبل مرحوم شخص کا مکان بھی مندہم ہوگیا تھا اور محکمہ کی جانب سے لگاتار بجلی بل بھی بھجا جارہا ہے جو کہ اس بار باون ہزار روپے بن گیا ہے اگرچہ محکمہ بجلی کی جانب سے جموں و کشمیر کے ہر گھر میں بجلی کے میٹرز بھی نصب کئے گئے ہیں اور اسی کی ریڈینگ کے تحت عوام کو ہر ماہ بجلی کے بل دئیے جاتے ہیں تو تیس برس قبل وفات پاچکے شخص کا بل اس کا مکان نہ ہونے کے باوجود بھی بھیجا جا رہا ہے جو کہ محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشا ن لگارہاہے۔ محکمہ کے ایگز یکٹو انجینئر شام لال نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے ہر ایک علاقہ میں بجلی کے میٹر نصب کئے گئے ہیں جبکہ ہر ماہ صارفین کو بل ارسال کر دئیے جاتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ جن افراد کی موت ہوجاتی ہے اور اہل خانہ اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کو آگاہ نہیں کرتے تب تک ان کے نام کے بل ارسال کئے جاتے ہیں ۔