سرنکوٹ//سرنکوٹ قصبہ کی گلیوں میں کھلے عام ریت اور بجری جمع کرنے کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک نظام بھی متاثر ہورہا ہے ۔مقامی لوگوں میونسپل حکام و مقامی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان کی لاپرواہی اور غفلت شعاری کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی متاثر ہورہی ہے ۔مکینو نے بتایا کہ کچھ افراد کی جانب سے سٹور گلی میں ریت بجری جمع کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک نظام ہی متاثر ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بجری کارات کی تاریکی میں کھلے عام سڑک پر اتار دیا گیا لیکن اس کو ٹھکانے لگانے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔انہوں نے میونسپل حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کچھ ملازمین نے دن میں آکر صورتحال کا جائزہ لیا لیکن اس سلسلہ میں کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی طورپر سڑکوں کو بند کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔