منیلا// فلپائن میں تباہ کن سمندری طوفان ’رائی‘ سے مرنے والوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) نے یہ اطلاع دی ہے۔
کونسل کے حوالے سے سی این این فلپائن کے براڈکاسٹر نے بتایاکہ "جمعہ کو کرسمس سے ایک دن پہلے این ڈی آر آر ایم سی نے اطلاع دی کہ طوفان میں مرنے والوں کی تعداد 326 تک پہنچ گئی ہے۔ مزید 661 افراد زخمی اور 58 لاپتہ ہیں۔کونسل کے مطابق 16 دسمبر کو آنے والے طوفان کے بعد سے 332,000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے.