پیرس//فرانس میں ہفتہ کو عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کے 104,611 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں، جوکہ وبا کے آغاز کے بعد سے ایک دن میں انفیکشن کی سب سے زیادہ معاملے ہیں۔
اس سے قبل ملک میں روزانہ انفیکشن کے معاملے جمعہ کو 94,100 سے زیادہ درج کیے گئے تھے۔
وزیر صحت اولیور ویرن نے بتایا ہے کہ فرانس میں کورونا وبا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کا سال کے آخر تک غلبہ ہو سکتا ہے، حالانکہ ابھی تک پابندیوں کو سخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔