Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
صفحہ اول

معیشت کوکیسے پٹری پر واپس لایا جائے؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 27, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
سرینگر //3سال کے بعد جموں کشمیر میں معیشت کا پہیہ دوبارہ چل پڑا ہے لیکن 5اگست 2019 کے بعد ہوئے نقصان کی بھرپائی کیسے ممکن ہو پائے گی اسکے لئے کوئی حکومتی پالیسی موجود نہیں ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ جب تک حکام اس کیلئے کوئی پالیسی ترتیب نہیں دیتے، نقصان کی بھرپائی ممکن نہیںہوسکتی ۔ماہر اقصادیات کا کہنا ہے کہ حکومت کو کچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں کہ روزگار کے مواقع کیسے بڑھا ئے جاسکتے ہیں، اور تجارت کو کیسے دوبارہ بحال کیا جاسکتا ہے لیکن فی الحال ایسے کوئی اشارے نہیں مل رہے ہیں کہ ان تجاویز پر کوئی غور کیا جاسکتا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے ہر ایک چیز مہنگی ہوگئی ہے اور کورونا سے نہ صرف بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے بلکہ تاجروں کو بڑے پیمانے نقصان ہوا ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو سب سے پہلے ٹیکس میں کمی پر غور کرنا چاہئے،جی ایس ٹی ، بجلی اور پانی کی بلیں معاف کی جانی چاہئیں ۔کشمیر چیمبر آف کامرس وانڈسٹریز کے سربراہ شیح عاشق نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ہم پہلے سے ہی یہ کہتے آئے ہیں کہ  وادی کے لوگوں نے جموں کے مقابلے میں 2019سے ہی مکمل لاک ڈائون دیکھا ہے اور وہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم اب تھوڑا بہت بحالی کی جانب گامزن ہو رہے ہیں،تو ایسے میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تین برسوں کے دوران ہوئے نقصانات کی بھرپائی کیلئے اقدامات کرے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر فی الوقت بجلی فیس ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔جی ایس ٹی کی ادائیگی بھی ممکن نہیں ہوئی ہے۔انکا کہنا تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ بینکوں سے لیا گیا قرضہ ہے۔تاجر قرضوں کے تلے ڈوب گئے ہیں کیونکہ تین سال سے وہ کاروباری بندش کی وجہ سے صرف قرضوں پر سود ادا کررہے ہیں اور اب وہ دیوالیہ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ جموں وکشمیر کے معروف ماہر اقتصادیات شکیل قلندر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سرکار کو الگ الت سیکٹر کیلئے الگ الگ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا’’ انڈسٹریل سیکٹر کیلئے کچھ ایسی پالیسی ہو، تاکہ مقامی سطح پر ہی مال تیار ہو جسکی مقامی سطح پر ہی خرید وفروخت ہو ،سرکاری سطح پر جس مال کی ضرورت ہوتی ہے، وہ فی الحال مقامی تاجروں سے ہی خریدا جائے۔‘‘انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کیلئے ہر سیکٹر میں پالیسی بے حد ضروری ہے کیونکہ پچھلے پانچ برسوں سے ہم نے دیکھا کہ لاک ڈائون کے بیچ بھی سرکار نے مال گجرات ، دہلی اور دیگر ریاستوں سے خریدا ۔انہوں نے کہا کہ مال کو یہاں کے انڈسٹریل اسٹیٹس سے خریدنا ہو گا ۔جموں وکشمیر میں سیاحت کو بڑھاوا دینے کے متعلق انہوں نے کہا’’ حکام کو سیاحوں کیلئے مقامی سطح پر مناسب رعایت دینے کی ضرورت ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح وادی کی طرف راغب ہو سکیں اور انہیں سستی سہولیات میں یہاں کی سیر نصیب ہو سکے ۔انہوں نے ہارٹیکلچر سیکٹر کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کو سی گریڈ سیبوں کو مارکیٹ انٹرونشن سکیم کے تحت خرید کر مقامی سطح کی فرموں کو دینا چاہئے، تاکہ وہ جام ، جوس اور جلی بنا کر اُن کو بیرون ریاستوں میں فروخت کر سکے اور اپنا روزگار کما سکیں ۔ اے اور بی گریڈ سیبوں کو منڈیوں میں اچھے داموں میں فروخت کرنے کیلئے بھی اقدمات کرنے کی ضرورت ہے اور اس سے بھی یہاں کی معیشت کو پٹری پر لانے کے حوالے سے مدد مل سکتی ہے ۔ہنڈی کرافٹس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ابھی تک انٹرنیشنل ڈیمانڈ کافی کم ہے، اس کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔شکیل قلندر نے مزید بتایا کہ ایگریکلچر سیکٹر کی جانب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ راغب کرنے کی ضرورت ہے اور مقامی طور پر نوجوانوں کو دودھ ، پولٹری کی طرف راغب کرنا ضروری ہے، تاکہ مقامی طور پر پیداوار کو بڑھایا جاسکے۔
 
 
 

 صنعت و تجارت اور ایل ای اے ڈی 

مفاہمت نامے پر دستخط 

نیوز ڈیسک
جموں//مرکزی کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں اقتصادی ترقی ، روز گار کے مواقع پیدا کرنے ، تجارتی مواقع اور جی ڈی پی میں اضافہ کرنے والے شعبوں میں سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کیلئے پرنسپل سیکرٹری صنعت اینڈ کامرس ( آئی اینڈ سی ) رنجن پرکاش ٹھاکر نے جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائیزیشن ( جے کے ٹی پی او ) کے درمیان صنعت و تجارت محکمہ اور لداخ جموں و کشمیر اکنامک گروتھ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈائیلاگ ( ایل ای اے ڈی ) کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او انکیتا کار اور ڈائریکٹر لیڈ سنیل شاہ کی موجودگی میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ ایم او یو کے مطابق جموں کشمیر یو ٹی میں سیکٹر وار مواقع کو ممکنہ سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیا جا سکے گا اور مختلف اسٹیک ہولڈرز سے سیکٹر کے لحاظ سے سرمایہ کاری کو آگے بڑھایا جا سکے ۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد دوسروں کے درمیان اور جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش بنانے کیلئے زراعت ، ٹیکسٹائیل ، دستکاری ، فارماسیوٹیکل ، دیہی ترقی ، آئی ٹی ، آئی ٹی ای ایس ، فوڈ پروسیسنگ ، ڈیری پروڈکٹ ، انجینئرنگ اور مشین ٹولز وغیرہ کے متعدد شعبوں کیلئے پروگرام کی سہولت فراہم کرنا ہے تا کہ مختلف ریاستوں کے اثر و رسوخ رکھنے والے اداروں کے درمیان وسیع دائرہ کار اور توجہ حاصل کی جا سکے۔

 

Contents
 صنعت و تجارت اور ایل ای اے ڈی مفاہمت نامے پر دستخط 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

صفحہ اول

ٹرمپ کا ٹرمپ کارڈ | ہندوپاک فوری جنگ بندی پر متفق | تیسرے ملک میں بات چیت کو آگے بڑھانے پر بھی رضا مند

May 11, 2025
صفحہ اول

زمینی، فضائی اور سمندری فوجی کارروائی بند | بات چیت کا ایک اور دور 12 مئی کو : مسری

May 11, 2025
صفحہ اول

پاکستان کی مہم جوئی کے خلاف فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فوج

May 11, 2025
صفحہ اول

کشیدگی کا دور ختم | جنگ بندی پر اتفاق: پاکستان

May 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?