Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں بے مثال تبدیلی:مودی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 28, 2022 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
نئی دہلی// (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک بے مثال تبدیلی آئی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین خود اب ملک میں تبدیلی اور ترقی کی کوششوں کی قیادت کر رہی ہیں۔اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے دوران قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے بتایا  کہ  چاہے وہ اسکل انڈیا ہو، سیلف ہیلپ گروپس ہوں یا چھوٹی اور بڑی صنعتیں، خواتین ہر جگہ قیادت کر رہی ہیں۔ جدھر دیکھو عورتیں پرانی روایات کو توڑ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک میں خواتین پارلیمنٹ سے لے کر پنچایت تک مختلف شعبوں میں نئی بلندیاں حاصل کر رہی ہیں۔ فوج میں بھی اب بیٹیاں نئے اور بڑے کرداروں میں ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں اور ملک کی حفاظت کر رہی ہیں۔ پچھلے مہینے یوم جمہوریہ پر ہم نے بیٹیوں کو بھی جدید لڑاکا طیارے اڑاتے دیکھا۔ ملک نے سینک اسکولوں میں بیٹیوں کے داخلے پر پابندی بھی ہٹا دی ہے اورپورے ملک کے فوجی اسکولوں میں بیٹیاں داخلہ لے رہی ہیں۔ مودی نے کہا کہ ملک میں ہزاروں نئے اسٹارٹ اپس شروع ہوئے ہیں۔ ان میں سے تقریباً نصف میں ڈائریکٹر کے کردار میں خواتین ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ماضی قریب میں خواتین کے لیے زچگی کی چھٹی بڑھانے جیسے فیصلے کیے گئے ہیں۔ ملک بیٹوں اور بیٹیوں کو مساوی حقوق دے کر شادی کی عمر کو برابر کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ہر شعبے میں خواتین کی شرکت بڑھ رہی ہے۔وزیر اعظم نے بتایا کہ 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' کی کامیابی سے ملک میں جنسی تناسب میں بہتری آئی ہے۔ اسکول جانے والی لڑکیوں کی تعداد میں بھی بہتری آئی ہے۔ اس میں ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ ہماری بیٹیاں درمیان میں اسکول نہ چھوڑیں۔انہوں نے بتایا کہ تین طلاق جیسی سماجی برائیاں بھی ختم ہو رہی ہیں۔ جب سے تین طلاق کے خلاف قانون نافذ ہوا ہے، ملک میں تین طلاق کے معاملات میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین
سری نگر پولیس نے ’یو اے پی اے ‘کے تحت 1.5 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی
تازہ ترین
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب 7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

برصغیر

نِیٹ۔یو جی 2025 کے نتائج:سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی عرضی خارج

July 4, 2025
برصغیر

ٹی اینڈٹی میں وزیراعظم کاپرتپاک خیرمقدم | مودی نے ہندوستانی تارکین وطن کے رول کوسراہا

July 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار

July 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

ملک کی سالمیت کی جب بات آتی ہے تو آپریشن سندور ایک واضح مثال ،سوراج کو بچانے کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے تو ہم لڑیں گے:امیت شاہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?