عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/آج صبح سری نگر-جموں قومی شاہراہ پر ایک حادثے میں کم از کم 9 سیاح زخمی ہو گئے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ حادثہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں قاضی گندکے قریب پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ جموں سے سری نگر جانے والا ایک ٹیمپو ٹریولر (نمبر PB01B-7720) نپورہ کے پاور گرڈ اسٹیشن کے قریب ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مسافر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر جی ایم سی اننت ناگ منتقل کر دیا گیا،جہاں تمام زخمی مسافروں کی حالت مستحکم ہےـ
زخمیوں کی شناخت
وکرام کمار ولد دیوا رام، اوالا کرشنا چیتنیاولد اوالا بالا نریندر کرشنا مورتی، آفتاب ولد محمد وسیم سرائے، شانبو ولد واکانو، رہائشی کھوٹا ولد مائی رام،رام لال ولد شام لال، وابک کمار ولد ونود کمار، رہائشی انیل کمار ولد رے کمار، رہائشی راہول ولد راشپال کے طور ہوئی ہے ـ