۔7کے اے ایس افسران کے تبادلے اورتقرریاں

File Photo

جموں//جموں و کشمیر حکومت نے منگل کے روز سات جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم دیا ہے۔
یہاں جاری ایک حکم نامہ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، نوشہرہ ،سکھدیو سنگھ سمیال، جے کے اے ایس، جو سب رجسٹرار نوشہرہ کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کا تبادلہ کرکے محکمہ سماجی بہبود کے ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

جوائنٹ ڈائریکٹر، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جموں شوکت محمود، جے کے اے ایس، کو تبدیل کرکے پروگرام آفیسر، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ، راجوری اور صبھا مہتا، جے کے اے ایس، جنرل مینجر، ڈی آئی سی، جموں کو تبدیل کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

پروگرام آفیسر، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ، راجوری،کرتار سنگھ، جے کے اے ایس کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، نوشہرہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ، سب رجسٹرار، نوشہرہ کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔

ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ سماجی بہبود ،وریندر کمار منیال، جے کے اے ایس،کو تبدیل کرکے جنرل منیجر، ڈی آئی سی، جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ جے اینڈ کے راجیو کمار کھجوریہ، جے کے اے ایس کا تبادلہ کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ مڑھ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ سب رجسٹرار، مڑھ کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے

سب ڈویژنل مجسٹریٹ مڑھ ناصر علی، جے کے اے ایس،جو سب رجسٹرار، مڑھ کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے ہیں، کا تبادلہ کر کے اسسٹنٹ کمشنر، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ، جموں و کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا۔