عہدے کا غلط استعمال کر کے ٹھیکیدار کو ناجائز فائدہ پہنچانے کا شاخسانہ اینٹی کرپشن بیورونے پی ڈبلیو ڈی کے آفیسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

عظمیٰ نیوز سروس

جموں // اپنے عہدے کا غلط استعمال کرکے ایک ٹھیکیدار کو فائدہ پہنچانے کے معاملے پر اینٹی کرپشن بیورو جموں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے حکام کے خلاف مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 05/2024 Jجموں و کشمیرپی سی ایکٹ سموت 2006 اور 120-B RPC کی دفعہ 5 (1) (d) r/w 5 (2) کے تحت محکمہ کے ایک آفیسر اور ڈویژن سوم جموں کے استفادہ کنندہ کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔یہاں جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ایف آئی آر ایک تصدیق کے نتیجے پر درج کی گئی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ بیورو کو موصول ہوئی ایک شکایت میں الزام لگایا گیا تھا کہ ٹھیکیدار اویکاش چوہدری نے پی ڈبلیو ڈی (R&B) ڈویژن-سوم جموں کے متعلقہ انجینئروں کے ساتھ مل کر جوڑ توڑ کر کے نبارڈ کے تحت بلاک مڑھ میں لوہڑی چک سے چکرالی براستہ سوہاگنی تک سڑک کی اپ گریڈیشن کا ٹھیکہ اس ٹھیکے کی الاٹمنٹ کے لئے کم ترین بولی لگا کر کیا گیا لیکن زمینی طور پر ٹینڈر کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کی گئی اور کام پر عمل نہیں کیا گیا جس سے حکومت کو نقصان ہوا۔انہوں نے بتایا کہ کی گئی تصدیق سے یہ بات سامنے آئی کہ بلاک مڑھ میں لوہری چک سے چکرالی براستہ سوہاگنی تک سڑک کی تعمیر کے کام کو انجام دیتے ہوئے ڈی پی آر میں 50 ملی میٹر پریمکس بٹومینس میکادم (بی ایم) بیس کورس کی ایک چیز نہیں رکھی گئی تھی جبکہ 19250 مربع میٹر 50 ملی میٹر پریمکس بٹومینس میکڈم بیس کورس کا اشتہار مورخہ 29.05.2018 کو ریٹ لسٹ 430/sqm میں صرف ٹھیکیدار اویکاش چودھری کو ٹھیکہ کی الاٹمنٹ حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی ڈویژن سوم جموں کے کے افسروں/ اہلکاروں نے 50mm پریمکس بٹومینس میکادم بیس کورس کو شامل کرکے اشتہاری ریٹ لسٹ تیار کی جسے DPR میں نہیں رکھا گیا تھا۔تصدیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ایل ون بولی دینے والے ٹھیکیدار اویکاش چوہدری نے بٹومینس میکڈم کے لئے 4.30/sqm اشتہار شدہ شرح کے مقابلے میں روپے 430/sqm اور روپے 0.50/کلوگرام آر سی سی کے کام کو مضبوط کرنے کیلئے 60 روپے فی کلوگرام کے مقابلے میںبولی لگائی ۔ ٹھیکیدار کی طرف سے بتائے گئے نرخ غیر معمولی طور پر کم اور ناقابل عمل تھے۔اس طرح سے پی ڈبلیو ڈی ڈویژن سوم جموں کے متعلقہ افسران یعنی بکرم سنگھ ایگزیکٹو انجینئر اور گورچرن سنگھ اے ای ای نے ٹھیکیدار کے ساتھ مل کر کارکردگی کی حفاظت/اضافی سیکورٹی ڈپازٹ کو جاری کرنے میں مدد کی ۔تصدیق کے دوران سامنے آیا کہ اس وقت کے ایگزیکٹو انجینئر، بکرم سنگھ اوراے ای ای گروچرن سنگھ نے بھی روپے کی اضافی لاگت کے لئے پوسٹ فیکٹو منظوری کی سفارش کی۔انہوں نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی (R&B) ڈویژن-سوم جموں کے متعلقہ افسروں/ اہلکاروں نے اپنے سرکاری عہدوں کا غلط استعمال کرتے ہوئے اور فائدہ اٹھانے والے ٹھیکیدار اویکاش چودھری کے ساتھ مل کر محض اپنے مذموم مقاصد کے لئے اسے ناجائز مالی فائدہ پہنچایاجس کے بعد اس سلسلہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔