سیول ڈیفنس نے نگروٹہ میں بیداری پروگرام منعقد کیا

عظمیٰ نیوز سروس

جموں //جموں کے نگروٹہ علاقہ میں شعبہ سیول ڈیفنس کی جانب سے ایک روزہ بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔ڈپٹی کنٹرولر سیول ڈیفنس جموں کی قیادت میں منعقدہ پروگرام کا اصل مقصد سماج کو مختلف قدرتی آفات اور ان سے نمٹنے سے متعلق بیدار کرنا تھا تاکہ کسی بھی مشکل وقت میں نقصان کو کم از کم کیاجاسکے ۔اس بیداری پروگرام کے دوران آگ کی وار دات سے نمٹنے کے علاوہ قدرتی آفات سے این ڈی ایم سے کے تحت نمٹنے پر خصوصی توجہ مرکز کی گئی ۔شرکا ء نے ایس سی سی کے رضا کاروں کو شدت کی گرمی کے دوران اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر سے متعلق بھی بیدار کیا گیا ۔این سی سی کیمپ نگروٹہ میں منعقد کئے گئے اس بیداری پروگرام میں 300سے زائد این سی سی رضا کاروں نے شرکت کی جبکہ اس دوران این سی سی کے لڑکیوں پر مشتمل رضا کار ٹیم بھی موجود تھی ۔کرنل ایس پی تیواری کمانڈنٹ نے مذکورہ نوعیت کے پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کی مناسبت سے سماج میں بیداری پیدا ہو گئی ۔