اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے جٹھیلی محالہ میں پیش دلدوز سڑک حادثہ میں 2 خواتین جاں بحق و دیگر 5 زخمی ہوئے ہیں. اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو بعد دوپہر محالہ ڈوڈہ سڑک پر ایک ٹیمپو زیر نمبری Jk06B-8096 حادثہ کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 2 خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوئیں جبکہ دیگر 5 زخمی ہوئے ہیں. اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ، پولیس ،سیول انتظامیہ و سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچے اور بچاؤ کاروائی شروع کی. اس دوران سبھی زخمیوں کو کھائی سے نکال کر گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے آشا دیوی (30) زوجہ اجے شرما ساکنہ جٹھیلی و میناکشھی دیوی (29) زوجہ شیو کمار ساکنہ جٹھیلی کو مردہ قرار دیا جبکہ شیو کمار (35)ولد بھارت بھوشن ساکنہ جٹھیلی کو ابتدائی طبی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا وہیں شیونیش (3)،اجے شرما (33)،ترشن (2) و نصیب سنگھ (35)گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں زیر علاج ہیں. پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے.
ڈوڈہ محالہ سڑک پر دلدوز حادثہ،2 خواتین جاں بحق، 3 کمسن بچوں سمیت 5 دیگر زخمی