پاکستان میں فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 میجر سمیت 6 فوجیوں کی موت

سرینگر//پاکستان میں اتوار کی دیر رات اس وقت چھ فوجی ہلاک ہو گئے جب ملک کے جنوب مغربی علاقے میں ایک پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی خبر کے مطابق، پاکستانی فوج نے پیر کو کہا کہ فوجی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے سے دو میجرسمیت تمام چھ فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔فوج کی انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی شاخ نے ایک بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹر صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے قریب مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
فی الحال حادثے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک ماہ قبل بھی ملک میں اسی طرح کے ایک حادثے میں چھ فوجی جوان ہلاک ہو گئے تھے۔بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کمانڈر 12 کور کا ہیلی کاپٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افراد کے ساتھ اڑان بھر رہا تھا جو اچانک خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔