عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے قانون ساز اسمبلی کو مطلع کیا ہے کہ بیروہ، بڈگام میں 58 غیر مقامی افراد کو شادی کی بنیاد پر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔
ایک تحریری جواب میں، ایم ایل اے بیروہ ڈاکٹر محمد شفیع کے سوال پر سماجی بہبود کی وزیر سکینہ مسعود یتونے ایوان کو بتایا کہ 58 غیر مقامی افراد کو بیروہ میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں۔
جب ان سرٹیفکیٹس کے اجرا کی وجوہات پوچھی گئیں تو وزیر نے وضاحت کی کہ یہ سرٹیفکیٹ شادی کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔
بیروہ میں شادی کی بنیاد پر 58 غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری: وزیر
