اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر 1 بجے تک 43.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

Photo: Mir Imran, Kathua

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// اودھم پور لوک سبھا حلقہ میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو ہونے والی پولنگ کے دوران دوپہر 1 بجے تک 43.11 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دوپہر 1 بجے تک 43.11 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے، جب کہ پولنگ کا عمل جاری ہے۔
اودھم پور اور کٹھوعہ اضلاع کے کئی حصوں میں شدید بارش کے درمیان آج صبح 7 بجے سے ہائی سٹیک حلقے کے لیے ووٹنگ شروع ہوئی۔
ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔