سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو کہا کہ امرناتھ یاتریوں کی رہائش اور سہولت کے لیے مزید چار سے پانچ یاتری نواس بنائے جا رہے ہیں جبکہ چندن واری سے بالتل تک ایک سڑک بھی پائپ لائن میں ہے۔
جموں میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا کہ چار سے پانچ یاتری نواس بالتل، ننوان کیمپ اور کشمیر کے داخلی مقام پر اخروٹ فیکٹری کے قریب بنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا، “اس سے یاتریوں کو ایڈجسٹ کرنے اور انہیں آسانی سے سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی”۔
ایل جی نے کہا کہ چندنواری سے بالتل تک ایک سڑک بھی پائپ لائن میں ہے۔ “سڑک کے اس حصے کی ڈی پی آر جلد ہی مکمل کی جائیں گی۔ اس سڑک سے یاتریوں کے وقت کی بچت ہوگی اور مزید عقیدت مندوں کو امرناتھ کے غار میں مقدس شیو لنگم کی جھلک دیکھنے میں مدد ملے گی“۔
اس موقع پر موجود، ہاو¿سنگ اور شہری ترقی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ان کی وزارت یوٹی انتظامیہ کے تجویز کردہ تمام یاتری نواسوں کو منظور کرے گی۔ “ہم ان منصوبوں کی تیز رفتار فنڈنگ کو یقینی بنائیں گے”۔
امرناتھ یاتریوں کیلئے 4 سے 5 مزید یاتری نواس بنائے جائیں گے: ایل جی سنہا