سرینگر میں ایل پی جی سلنڈر دھماکہ: کمسن سمیت 4 زخمی

سری نگر// سری نگر کے علاقے آلوچی باغ میں جمعہ کی شام ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے کمسن سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس کر زخمی ہو گیے۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے سرکاری زرایع کے حوالے سے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا۔
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
زخمیوں کی شناخت اعجاز احمد ولد نذیر احمد راتھر، صمیمہ زوجہ نذیر احمد راتھر، زینب راتھر (عمر10) دختر زاہد احمد اور زوہیب راتھر (عمر07) ولد زاہد احمد راتھر کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے