سانبہ میں 3 ایس پی اوز ملازمت سے برطرف

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// سانبہ ضلع میں تین سپیشل پولیس آفیسرز (ایس پی او) کو ڈیوٹی میں غفلت اور نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے مقدمات میں ملوث ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس پی اوز – دلجیت سنگھ، بالی رام اور دیپک سنگھ – کو 2023 میں ان کے اور دیگر اہلکاروں کے خلاف شروع کی گئی دو الگ الگ محکمانہ تحقیقات کو ختم کرتے ہوئے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ دلجیت سنگھ اور بالی رام کو رام گڑھ پولیس تھانہ میں درج قتل کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن وہ پولیس کی حراست سے فرار ہوگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں فرائض سے غفلت برتنے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دیپک سنگھ کو سانبہ پولیس تھانہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ایک کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سے ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔