سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے علاقے مہجور نگر کے فرینڈز کالونی میں پیر کی رات دیر گئے ایک 22 سالہ نوجوان مردہ حالت میں پایا گیا۔
حکام نے بتایا کہ 22 سالہ نوجوان فرینڈز کالونی مہجور نگر میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔
مقامی افراد نے اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت نعیم احمد کے طور پر ہوئی ہے، جو مہجور نگر سرینگر کا رہائشی تھا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔
سرینگر میں 22 سالہ نوجوان کی مشکوک حالت میں لاش برآمد
