جموں//جموں ضلع کے چوکی چورہ کے قریب جموں پونچھ شاہراہ پر جمعرات کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم 20مسافر زخمی ہو گئے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب راجوری سے جموں جانے والی ایک بس جموں ضلع کے چورہ چورہ کے قریب تنگی موڑ کے مقام پر سڑک سے پھسل کر کنارے سے جا ٹکرائی۔
اُنہوں نے بتایاکہ حادثے میں کم از کم 20افراد زخمی ہوئے۔
زرائع نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی قریبی علاقوں کے لوگ وہاں جمع ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کی خبر کے مطابق، بس زیر رجسٹریشن نمبر JK02AX-3893حادثہ کا شکار ہوئی۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ بظاہر ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ “مزید تحقیقات جاری ہیں۔”