عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دوردراز علاقہ دچھن میں 2اور3کی درمیانی شب سارقان نے جموں کشمیر بینک شاخ دچھن سے 19 لاکھ پچاس ہزار سے زائد روپے کی رقم لوٹ لی ہےـ
پولیس نے معاملے سے متعلق مقدمہ درج کر کے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا اور چوروں کو پکڑنے کی تلاش شروع کردی ہے ـ
بینک میں چوری کی اس وردات کے رونما ہونے کے بعد علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ـ