سرینگر// کٹرا سے بڈگام تک اُودھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کے تحت 18 کوچز پر مشتمل آزمائشی ٹرین کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ ٹرین صبح 8 بجے کٹرا سے روانہ ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس آزمائشی سفر کی نگرانی اعلیٰ ریلوے حکام کر رہے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ مکمل ہوچکا ہے اور اب ٹرین آپریشنز کے آخری مرحلے پر کام جاری ہے۔
قبل ازیں، کمشنر ریلوے سیفٹی نے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا تھا، جس کے بعد اُنہوں نے ٹریک پر ریل دوڑانے کو منظوری دے دی تھی۔
امکان ہے کہ اس منصوبے کو 26 جنوری کے موقع پر قوم کے نام وقف کر دیا جائے گا۔
یو ایس بی آر ایل منصوبہ: کٹرا سے بڈگام تک 18 کوچز پر مشتمل ریل کی آزمائش
