یواین آئی
جکارتہ// انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے کے ملنگ میں ہفتہ کی شام فٹ بال میچ کے بعد تشدد میں کم از کم 129 افراد ہلاک ہو گئے۔
انڈونیشیا پولیس نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
صوبائی پولیس چیف نیکو افینٹا نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایک ٹیم کے حامیوں نے شکست قبول نہیں کی اور بڑی تعداد میں میدان میں داخل ہوئے۔ اس کے بعد بھگدڑ اور پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 127 حامی اور دو پولیس اہلکار مارے گئے۔