۔600 سالہ قدیم مسجد کا گنبد اور مینار شہید | چین کی مسلم برادری میں غم وغصے کی لہر

مانیٹرنگ ڈیسک

بیجنگ// چین کے صوبے یْنان میں ایک مسجد کے گنبد اور مینار کو جزوی طور پر شہید کردیا جس پر مسلم برادری میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ چین کے قصبے ناگو کی ایک تاریخی مسجد کے زیر تعمیر مینار اور گنبد کو غیر قانونی قرار دیکر شہید کردیا گیا جس پر مسلم برادری نے شدید احتجاج کیا۔1370ء میں تعمیر کی گئی اس مسجد کے حال ہی میں زیر تعمیر گنبد اور مینار کو مسمار کرنے کا حکم مقامی عدالت نے 2020 میں دیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تاریخی مسجد کی تزین و آرائش میں ایک گنبد اور مینار کو غیر قانونی طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔دو سال تک مسجد انتظامیہ عدالتی جنگ لڑتی رہے تاہم اب مسجد کے گنبد اور مینار کو مسمار کردیا گیا جس پر مسلم برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔