سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 47ہزار773ٹیسٹ کئے گئے جن میں 20سفر کرنے والوں سمیت 906افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 305772 ہوگئی ہے۔) اس سے قبل7 جون کو55روز بعد کورونا متاثرین کی تعداد 1000سے کم ہو کر977ریکارڈ کی گئی تھی)۔ اس دوران مزید 17افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4160تک پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کو کورونا وائرس سے مزید 906افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 244جموں جبکہ 662کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 662میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 659 مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 662 متاثرین میں سرینگر میں 156، بارہمولہ میں86، بڈگام میں92، پلوامہ میں63، کپوارہ میں74، اننت ناگ میں54، بانڈی پورہ میں44،گاندربل میں31،کولگام میں53 اور شوپیان میں صرف9متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ89ہزار274ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید8افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میںصدر اسپتال میں4،سکمز صورہ میں1،جے وی سی بمنہ میں ایک اورجی ایم سی اننت ناگ میں ایک فوت ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2138ہوگئی ہے۔ جموں میںجمعہ کو244فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے17بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ227فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے244متاثرین میں جموں میں53، ادھمپور میں19، راجوری میں39، ڈوڈہ میں21، کٹھوعہ میں11، سانبہ میں21 کشتواڑ میں14، پونچھ میں43 رام بن میں18اور ریاسی میں5افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد116498ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید9فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں1،جی ایم سی راجوری میں 2،جی ایم سی ڈوڈہ 3، ضلع اسپتال ریاسی میں 1 جبکہ 3گھروں میں ہی فوت ہوگئے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2022ہوگئی ہے۔
۔ 18سال سے زیادہ عمر کے لوگ
یکم مئی سے صرف 5فیصد کو ٹیکے لگوائے گئے،4لاکھ ویکسین دستیاب
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیرمیں 18سے 44سال تک کی عمر کے زمرے میں آنے والے لوگوں کی ٹیکہ کاری کا عمل سست رفتاری سے جاری ہے اوریکم مئی سے ابتک صرف 5فیصد لوگوں کو ہی ویکسین لگایا گیا ہے جبکہ 45سال سے زیادہ عمر کے 75فیصد لوگوں کو ویکسین دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں 18سے 44سال تک کی عمر کے زمرنے میں آنے والے 52لاکھ 56ہزار750افراد میں سے جمعرات تک صرف 5فیصد یعنی 2لاکھ 62ہزار837افرد کو ویکسین لگایا گیا ہے۔ سٹیٹ ایمونائزیشن آفیسر ڈاکٹر شاہد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’ کشمیر صوبے کے سرینگر ، بڈگام، بارہمولہ، شوپیان اور گاندربل میں ٹیکہ کاری کا عمل یکم مئی سے جاری ہے اور ان اضلاع میں 1لاکھ 32ہزار 415افراد کو ویکسین لگایا گیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ 18 سے 44سال تک کی عمر کے زمرے میں آنے والے لوگوں کیلئے 4لاکھ 50 ہزار ویکسین دستیاب ہے جن میں 2.25ہزار کشمیر جبکہ 2لاکھ 25ہزار جموں صوبے میں ٹیکہ کاری کیلئے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بھی دیگر اضلاع میں بھی 18سے 44سال تک کے عمر کے زمرے میں آنے والے لوگوں کیلئے ٹیکہ کاری کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر شاہد نے بتایا کہ کورونا وائرس کی ٹیکہ کاری کے دوران ابتک 45سال سے زیادہ عمر کے 75فیصد لوگوں کو ویکسین لگایا گیا ہے اور ٹیکہ کاری کا یہ سلسلہ بھی بدستورجار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو مزید 14ہزار473افراد کورو کورونا مخالف ویکسین دی گئی جن میں 239ہیلتھ ورکر، 341فرنٹ لائن ورکر اور 45سال سے زیادہ عمر کے 13893افراد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 36لاکھ 4ہزار756افراد کو کورونا مخالف ویکسین دئے گئے ہیں جن میں 1لاکھ 61ہزار314ہیلتھ ورکر،4لاکھ 90ہزار 949 فرنٹ لائن وکر اور 45سال سے زیادہ عمر کے 29لاکھ52ہزار493افراد کو کورونا مخالف ویکسین لگائے گئے ہیں۔