سرینگر//سال 2020 میں 32ویں پولیس پبلک میلے میں صوبہ کشمیر کے فاتحین میں پولیس ہیڈ کوارٹر سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ تقریب کی صدارت پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کی۔تقریب میں چیئرپرسن ڈاکٹر روبندر کور ، سپیشل ڈی جی کرائم جے اینڈ کے اے کے چودھری ، اے ڈی جی پی ایس جے ایم گیلانی ، ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جموال ، ایم کے سنہا ، دانش رانا ، سنیل کمار، آئی جی پی کشمیر وجے کمار ، آلوک کمار ، ڈی آئی جی سنیل گپتا ، ڈی پی ٹی جے اینڈ کے ، مشتاق احمد وغیرہ موجود تھے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈبلیو اے کے چیئرپرسن اور اس کے ممبروں کے زیراہتمام پولیس پبلک میلہ جو کہ ایک بار چھوٹی سی سرگرمی کے طور پر شروع ہوا تھا نے پولیس پبلک تعلقات کے حوالے سے ایک اہم مقام حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میلے نے پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ آسان بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال میلہ دو بار منعقد کیا جاتا تھا لیکن COVID-19 کی وجہ سے یہ 2020 میں اس طرح منظم نہیں ہو سکا جیسا کہ پہلے ہو تا تھا لیکن پھر بھی ہم رافل ڈرا کا اہتمام کرنے میں کامیاب رہے کیونکہ ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے تھے۔پہلا انعام ماروتی سوزوکی سیاز بلبیر سنگھ کودیاگیا جبکہ دوسرے انعامات ویگن آر کاریں عبدالحمید ، گلزار احمد وانی اور فیروز احمد بیگ کو دیئے گئے اور تیسرا انعام آلٹو 800 کاریں محترمہ جگمت سٹوبیا ، محمد ابراہیم اور محمد اسحاق کو دیئے گئے ۔ عبدالحمید ، گلزار احمد کو 5 ویں انعامات موٹر سائیکل ٹی وی ایس اسپورٹ 100cc منظور احمد ، ریاض قادری ، فردوس احمد ، منظور احمد اور رمیز احمد کو پیش کئے گئے۔چھٹویں انعامات ایم آئی فل ایچ ڈی اسمارٹ ایل ای ڈی (55 ") اب حامد اور حسین حسین میر کو پیش کیے گئے۔ساتواں انعام وولٹاس ہائی وال سپلڈ اے سی (ہاٹ اینڈ کولڈ) فردوس احمد کو پیش کیا گیا۔ HP لیپ ٹاپ کواڈ کور 15.6 "HD کا 8 واں انعام شاہد احمد کو پیش کیا گیا۔LG Convection Oven نواں انعام راجہ بیگم کو پیش کیا گیا اور سام سنگ ریفریجریٹر 192 Itrs کے 10 ویں انعامات سرشاد حسین اور ریاض احمد کو پیش کیے گئے۔