جموں //جموں کشمیرلداخ آل ڈیپارٹمنٹس کلریکل کیڈر ایمپلائزایسوسی ایشن نے گذشتہ روز کلریکل ملازمین لیڈران کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کلریکل ملازمین کی مانگوں کوجائز قراردیتے ہوئے ان کوپوراکرنے کی یقین دہانی کرانے کیلئے وزیرخزانہ الطاف بخاری کاشکریہ اداکیااورساتھ آئندہ تین ہفتوںتک کلریکل ملازمین کی کام چھوڑہڑتال موخرکرنے کااعلان کیا۔یہاں ڈویژنل کمشنردفترکے احاطے میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیرلداخ آل ڈیپارٹمنٹس کلریکل کیڈر ایمپلائزایسوسی ایشن کے عہدیدارمحمدلطیف قریشی نے کہاکہ ہم وزیرخزانہ الطاف بخاری کے مشکورہیں جنھوں نے کلریکل کیڈرملازمین کی تنخواہوں سے تفاوت دورکرنے سے متعلق معاملے جو1992سے التوامیں پڑاہواہے کی حیثیت تسلیم کرتے ہوئے ہماری مانگوں کوجائزقراردیا اورانہیں جلدازجلدپوراکرنے کی یقین دہانی کرائی۔لطیف قریشی نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ وزیرخزانہ کلریکل ملازمین کی تنخواہوں سے تفاوت ودیگرمطالبات کوپوراکریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم تین ہفتوں تک کام چھوڑہڑتال کوموخرکرتے ہیں اورکلریکل ملازمین سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ ہڑتال کی وجہ سے دفاترکے رُکے پڑے کاموں کوجلدمکمل کرکے ازالہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امیدہے وزیرخزانہ کلریکل ملازمین کی مانگوں کوپوراکرکے ہماری توقعات پرپورااُتریں گے اوراگرایسانہیں ہواتو22دنوں کے بعد یعنی 29 مئی کے بعدپھرسے کام چھوڑہڑتال کریں گے۔لطیف قریشی ،اجے شرماودیگرملازمین لیڈران نے کہا کہ کلرکوں کی کام چھوڑہڑتال کے سبب دفاتر میں کام کاج متاثر ہو کر رہ گیا ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس لئے آج سے کلریکل سٹاف دوبارہ سے دفاتر میں کام کام بحال کررہے ہیں۔ انہوں نے وزیر خزانہ کے علاوہ ریاستی چیف سیکرٹری اور سیکرٹری برائے خزانہ کابھی شکریہ ادا کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ امر ہمارے لئے قابل مسرت ہے اور اس کے لئے ہم تمام کلریکل کیڈر ملازمین کا دل کی عمیق گہرایوں سے شکر یہ ادا کرتے ہیں کیوں کہ انہوں نے 22روز کی کام چھوڑ ہرتال میں لیڈران کا ساتھ دیا جس کا ثمر 21روز کے اندر ہی ہمیں ملنے کی بھرپورتوقع ہے۔لیڈران نے تمام کلرکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 29مئی تک ہڑتال کو ملتوی کر کے اپنے اپنے دفاتر میں دوبارہ حسب معمول محنت و لگن کے ساتھ کام کاج شروع کر یں۔ اس دوران پریس کانفرنس میںاجے شرما، رینورینہ، راکیش کمار، نریندر کمارشرما، رگبیرسینی ، اجیت سنگھ، سنیل کمار ، رویندر سنگھ ،رومیش کول،پرتاپ سنگھ ودیگران بھی موجودتھے۔