جموں //ریاستی سرکار نے کہا کہ سال 2016کی ایجی ٹیشن کے دوران وادی میں 122خواتین زخمی ہوئی ہیں جبکہ اس عرصہ کے دوران 697ایف آئی آر در ج کئے گئے ہیں جبکہ پلوامہ میں املاک کو نقصان پہنچانے پر ایک ایف آئی آر سیکورٹی فورسز کے خلاف بھی درج کیا گیا ہے ۔ قانون ساز اسمبلی میں خاتون ممبر اسمبلی حبہ کدل شمیمہ فردوس ، ممبر اسمبلی ہوم شالی بگ عبدالمجید بٹ لارمی کے مشترکہ سوالوں کا تحریری جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بتایا کہ سال2016کی ایجی ٹیشن کے دوران وادی میں 122خواتین زخمی ہوئیں ۔سوال کے پاٹ (سی) میں عبدالمجید لارمی نے سرکار سے یہ جواب پوچھا تھا کہ سال2016کے نامسائد حالات کے دوران بلخصوص ضلع کولگام میں کتنے افراد کے خلاف آیف آئی آر درج ہوئے ہوئے ہیں جس کے جواب میں سرکار نے کہا کہ 2016میں وادی میں 697ایف آئی آر مختلف افراد کے خلاف درج کئے گئے ہیں اور اس عرصہ کے دوران کولگام ضلع میں 11ایف آئی آر نوجوانوں اور دیگر لوگوں کے خلاف درج کئے گئے ہیں ۔سرکار نے سوال کے پاٹ (ڈی ) کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے خلاف املاک کو نقصان پہنچانے پر صرف ایک ہی ایف آئی آر زیر نمبر 156/2016پولیس سٹیشن پانپور میں درج کیاگیا ہے جہاں تین افراد کے مکانوں کے شیشے ،کھڑکیاں اور دروازوں کو نقصان پہنچا تھا ۔