۔13ڈسٹرکٹ ججوں کی تعیناتی و تبادلے | 6کی خدمات چیف جسٹس کے ماتحت رکھی گئیں

بلال فرقانی
سرینگر// جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں منگل کو13ججوں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئیں جن میں6 ججوں کو کو جموں کشمیر و لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ماتحت رکھا گیا۔ رجسٹرار جنرل سنجیو گپتا کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق پرنسپل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ادھمپور وائی پی بورنی اور جموں کشمیر لیگل سروس اتھارٹی کے ممبر سیکریٹری ایم کے شرما کو تبدیل کرکے انکی خدمات کو جموں کشمیر و لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ماتحت رکھی گئیں۔ اجسٹرار ویجی لنس حق نواز زرگر کو تبدیل کرکے پرنسپل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ادھمپور تعینات کیا گیا جبکہ اسکینڈ ڈسڑکٹ ایڈیشنل جج جموں راجندر سپرو کو تبدیل کرکے انکی خدمات کو جموں کشمیر و لدخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ماتحت رکھا گیا۔ ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کھٹوعہ کملیش پنڈتا کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسڑکٹ جج(بنک کیسز) کمرشل کورٹ جموںتعینات کیا گیا جبکہ ایڈیشنل ڈسڑکٹ جج(بنک کیسز) کمرشل کورٹ جموں سید سرفراز حسین شاہ کو تبدیل کرکے فاسٹ ٹریک کورٹ جموں میں تعینات کیا گیا۔ فاسٹ ٹریک عدالت جموں کے پریذڈائنگ افسر بلبیر لال کو تبدیل کرکے راجندر سپرو کی جگہ اسکینڈ ایڈیشنل ڈسڑکٹ جج جموں تعینات کیا گیا جبکہ چیف جسٹس کے پرنسپل سیکریٹری اعجاز احمد خان کو تبدیل کرکے بلبیر لال کی جگہ ایڈیشنل ڈسڑکٹ جج بڈگام تعینات کیا گیا۔ رجسٹرار جوڈیشنل سرینگر گوہر مجید دلال کو تبدیل کرکے ایم اے سی ٹی میں پریذڈائنگ افسر تعینات کیا گیا جبکہ این آئی اے کورٹ سرینگر کے پریذڈائنگ افسر منجیت سنگھ منہاس کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسڑکٹ جج کھٹوعہ تعینات کیا گیا۔ رجسٹرار انسپکشنز امیت کمار گپتا کو تبدیل کرکے ممبر سیکریٹری جموں کشمیر لیگل سروس اتھارٹی جبکہ ایم اے سی ٹی سرینگر کے پریذڈائنگ افسر سندیپ گنڈوترا کو تبدیل کرکے این آئی کورٹ سرینگر میں پریذدائنگ افسر تعینات کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج بڈگام فاروق احمد بٹ کو تبدیل کرکے انکی خدمات کوجموں کشمیر و لداخ کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ماتحت رکھا گیا۔