سرینگر //حکومت نے اتوار کے روز جموں و کشمیر کے 8 اضلاع میں ہفتے کے آخر میں کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیا۔ ان میں سے5 جموں ڈویژن میں اور3 وادی کشمیر میں ہیں۔چیف سکریٹری ، جو اسٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرپرسن ہیں ، نے فنانشل کمشنر ، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ساتھ موجودہ COVID صورتحال کے جائزہ اجلاس کے بعد اس نرمی کا اعلان کیا۔ شوپیاں ، گاندربل ، بانڈی پورہ ، جموں ، سانبہ ، کٹھوعہ ، ریاسی اور ادھم پور میں ہفتہ وار کورونا کرفیو کی بندشیں ہٹائی گئیں۔تاہم ان اضلاع میں رات 8 بجے سے صبح 7 بجے تک روزانہ رات کا کرفیو برقرار رہے گا ۔نیز حکومت نے ان تمام اضلاع میں بیرونی دکانوں اور تجارت صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک تمام دن کھولنے کی اجازت دی۔ حکم میں کہا گیا ہے ، "مارکیٹ ایسوسی ایشنوں کو COVID مناسب طرز عمل پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا ،" حکم نامے میں کہا گیا ہے ، "انڈور شاپنگ کمپلیکس / مالز میں 50 فیصد دکانیں روسٹر کے تابع کھولی جا سکتی ہیں۔آرڈر میں کہا گیا کہ تمام سرکاری اور نجی دفاتر بغیر کسی پابندی کے کام کرسکتے ہیں جس میں COVID کے مناسب طرز عمل پر سختی سے عمل کیا جائے۔ دوسرے اضلاع کے سلسلے میں ، ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی نے حکم دیا کہ ہفتے کے آخر میں کرفیو جمعہ کی شام 8 بجے سے پیر کی صبح 7 بجے تک اور روزانہ رات 8 بجے سے صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ "متعلقہ ضلعی مجسٹریٹ اس سلسلے میں آر پی سی سی کے تحت آرڈر جاری کریں گے۔"تمام بیرونی دکانوں اور بازاروں کو ہفتہ اور اتوار کے علاوہ ہفتے میں صرف پانچ دن کھولنے کی اجازت ہے۔"اندرونی شاپنگ کمپلیکس / مالز میں 25فیصد دکانیں روسٹر کے تابع کھولی جا سکتی ہیں ۔"ڈپٹی کمشنرز کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ عوام کے استعمال کے لئے بغیر ادائیگی اور بلا معاوضہ پارکوں کو کھولنے کی اجازت دے سکیں گے ، صرف شرائط کا مقامی جائزہ لینے کے بعد اور مناسب غور و خوض کے بعد ، کوویڈ مناسب اقدامات کے تحت ہی اسکا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔