عظمیٰ نیوز سروس
راجوری// راجوری ضلع کے منجاکوٹ سیکٹر میں گمبھیر مغلاں اور ڈوریمل کے گھنے جنگلات میں فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کا مشترکہ انسداد ملی ٹینسی آپریشن چودہویں دن میں بھی جاری رہا۔ سیکورٹی فورسز علاقے میں چھپے ہوئے مشتبہ ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔سیکورٹی فورسز کو مسافروں اور مقامی لوگوں کے شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے دیکھا گیا اور علاقے میں سخت تلاشی مہم چلائی گئی۔آپریشن، جسے آپریشن شیرووالی کا نام دیا گیا تھا، انٹیلی جنس ان پٹس کے بعد شروع کیا گیا جس میں علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ حکام نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مشتبہ افراد کو نامزد زون کے اندر پھنسانا ہے جبکہ سرچ ٹیمیں اپنی کارروائیاں تیز کر رہی ہیں۔