جموں//سیکریٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج شیتل نندا نے پنچایت بھون سے 5روزہ ٹریننگ کم ایکسپوجر ٹور پر جموں و کشمیر یوٹی سے راجستھان تک مختلف اَضلاع کے 40 سرپنچوں کے بیچ کو روانہ کیا۔اِس موقعہ پراَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے شیتل نندا نے کہا کہ اِس دورے کا مقصد انہیں بیکن رہنماؤں سے تبادلہ خیال کرنا ، راجستھان میں فلیگ شپ سکیموں وغیرہ کی عمل آوری کے بارے میںتربیت حاصل کرنا ہے۔سرپنچوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے سیکرٹری آر ڈی ڈی نے ان سے کہا کہ وہ فیلڈ میں جاکر نئے تجربات حاصل کرنے کے لئے دورے کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں تاکہ سیکھے گئے بہترین طریقوں کو جے اینڈ کے یوٹی کی مختلف پنچایتوں میں اپنا یا جاسکے ۔شیتل نندا نے مزید کہا کہ یہ یوٹی میں پنچایتی راج نظام کو مستحکم کرنے اور دیہی بلدیاتی اِداروں کو خود اِنحصار بنانے کا حکومت کا نظریہ ہے تاکہ وہ جدید اِقدامات کریں اور نہ صرف اس سلسلے میں تمام تر شعبوں میں طبی بنیادی ڈھانچے بلکہ سماجی و اقتصادی میدان میں بھی پنچایتوں کو مزید ترقی کے مواقع فراہم ہوں۔یہ اِس سمت میں محکمہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات میں سے ایک قدم ہے ۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر پنچایتس جموں و کشمیر راکیش سرنگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ باقاعدہ بیچ باقاعدہ وقفوں پر مختلف ریاستوں کا دورہ کرنے والے مستقل مشق ہوگی۔