عظمیٰ نیوزسروس
ادھم پور //جموں و کشمیر پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل ہفتہ کے روز شیرِ کشمیر پولیس اکیڈمی ادھم پورمیں تربیت کے دوران اچانک بے ہوش ہو کر جاں بحق ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل تربیت کے دوران اچانک بے ہوش ہو گیا، جس کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔متوفی کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل بشیر انجم ساکن گورسائی، مینڈھر، ضلع پونچھ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اس وقت شیرِ کشمیر پولیس اکیڈمی ادھم پور میں تربیت حاصل کر رہے تھے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔