کوٹرنکہ //پنچایت حلقہ حبی میں قائم جواہر نو ودھیالیہ کو جانے والی سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے راہگیروں ومسافروں کو دقتوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی شخص محمد بشیر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 1993 میں محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف کنڈی جواہر نو و دھیالیہ کو جانے والی سڑک کا کام ہاتھ میں لیا تھا ۔محمد بشیرنے کہا کہ معاوضہ بھی نہیں دیا گیا ہے جب کہ یہ سڑک محکمہ تعمیرات عامہ نے 1993 میں بنائی تھی اور محکمہ کو پرائم منسٹر آف انڈیا کے آفس سے تین بار نوٹس بھی جاری کیا گیا پھر بھی معاوضہ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران یہ سڑک تالاب کی صورت اختیار کر لیتی ہے اور حکام ٹس سے مس نہیں ہیں۔