ایجنسیز
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی بجٹ کو “مواقع کی شاہراہ” قرار دیاہے۔انہوں نے کہا”آج کا بجٹ تاریخی ہے۔ یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے،یہ اصلاحات کے سفر کو تقویت دیتا ہے اور وکشت بھارت کے لیے ایک واضح روڈ میپ تیار کرتا ہے،” ۔وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ قوم کی نسوانی طاقت کی بااختیار موجودگی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیتا رمن نے مسلسل نویں بار ملک کا بجٹ پیش کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔مودی نے کہا کہ اس سال کا بجٹ ‘میک ان انڈیا’ اور ‘آتمنیر بھر بھارت’ پہل کو نئی رفتار دینے کے لیے ایک پرجوش روڈ میپ پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا”یہ بجٹ 2047 تک وکشٹ بھارت کی طرف ہمارے سفر کی بنیاد ہے۔ اس سال کا بجٹ ہندوستان کی اصلاحات کو نئی توانائی اور نئی رفتار فراہم کرے گا،” مودی نے کہا کہ یہ بجٹ اعتماد پر مبنی گورننس اور انسان پر مبنی اقتصادی فریم ورک کے وژن کو مجسمہ ہے ، جس میں مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور افراط زر پر قابو پانے کی ترجیح دی گئی ہے۔