یکم مئی سے سرینگر سیکریٹریٹ میں انتظامی سیکریٹریز کو اپنی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

عظمیٰ نیوز سروس

جموں// حکومت نے انتظامی سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکم مئی 2024 سے سول سیکرٹریٹ سرینگر میں اپنی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ جی اے ڈی کی طرف سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ سول سیکرٹریٹ، سرینگر اور جموں میں سرکاری کام کاج کے موثر انعقاد کے لیے یہ حکم دیا جاتا ہے کہ سول سیکرٹریٹ دونوں جگہوں پر کام کرتا رہے گا اور انتظامی سیکرٹری دونوں جگہوں سری نگر اور جموں پر دفاتر کے ہموار کام کے لیے انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔انتظامی سیکرٹریز سول سیکرٹریٹ، سرینگر میں یکم مئی سے اپنی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔ وہ سول سیکرٹریٹ، جموں، میں ضرورت کے مطابق حاضر ہوں گے۔سول سیکرٹریٹ کے انتظامی محکموں کے عملے کی دستیابی کے حوالے سے انتظامات کا تعین متعلقہ محکموں کے ذریعے کیا جائے گا، دونوں جگہوں پر عملے کی کم سے کم شفٹنگ کے ساتھ سرکاری کاروبار کے ہموار انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ، متعلقہ انتظامی محکموں کی طرف سے طلب کرنے پر، ضرورت کے مطابق، صرف جہاں ضروری ہو، افسران/ اہلکاروں کو رہائش فراہم کرے گا۔