کمپالا// مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ اور سابق فوجی کمانڈر گاڑی پر فائرنگ میں محفوظ رہے تاہم ان کی بیٹی اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں وزیر ٹرانسپورٹ جنرل کْٹمبا وامالا کی گاڑی موٹر سائیکل سوار آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں وزیر شدید زخمی ہوگئے تاہم ان کی بیٹی اور ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔