سرنکوٹ//ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں یوتھ نیشنل کانفرنس کا ایک اجلا س منعقد ہواجس پارٹی کے سینئر نائب صدرسید مشتاق احمد بخاری اور صوبائی صدر جموں یوتھ اعجاز احمد جان نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر اعجاز جان نے مشتاق بخاری کی موجودگی میں یوتھ کارکنان کی نامزدگیوں کو اعلان کیا ۔انہوںنے پارٹی ہائی کمان کی منظوری کے بعد شیراز ملک کو صوبائی نائب صدر نامزد کیا ۔اس کے علاوہ سکندر نورانی کو ضلع پونچھ کا یوتھ نائب صدر بنانے کا اعلان بھی کیا۔مختار زرگر کو بلاک صدر سرنکوٹ ، ہارون خان کو نائب صدر سرنکوٹ ، یاسر ماگرے کو نائب صدر میدانہ ، مزمل ملک کو نائب صدر بفلیاز ، مقصود احمد کو نائب صدر مرہوٹ ،سفیر چوہدری کو بلاک صدر مرہوٹ ، طارق مغل کو بلاک صدر میدانہ ، خالد محمود میر کو سیکریٹری ہاڑی و لٹھونگ ، شاہ فہد کاظمی کو بلاک سیکریٹری ،قیوم شاہ کو بلاک سیکریٹری اور نیاز خواجہ کو بلاک صدر سنگل بنایاگیا۔اس دوران سرنکوٹ کالج کیلئے بھی یوتھ ونگ کا اعلان کیاگیا ۔ کالج ونگ کاصدر مجتبیٰ خان کو بنایاگیاجبکہ نائب صدر اسرار خان ، خزانچی مہتاب خان ، جوائنٹ سیکریٹری عبدالواصح ، سیکریٹری خالد محمود ، جوائنٹ سیکریٹری شعیب ملک کو بنایاگیا۔اس کے علاوہ راشد خان ، زاہد پذیر اوریاسین خواجہ نائب صدور نامزد کیاگیا ۔اس موقعہ پر مشتاق بخاری نے پارٹی کے نئے عہدیداروں پر زور دیاکہ وہ این سی کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کریں اور پارٹی کی پالیسیوں کو گھر گھر پہنچایاجائے ۔اجلاس میںیوتھ لیڈر سید اویس بخاری، طاہر مرزا، مختار زرگر،خالد محمود میر، سفیر چوہدری، فردوس خواجہ، وسیم منہاس،طارق مغل ،طارق ماگرے ،یاسر ماگرے، ارشاد احمد، ہارون خان، نزاکت میر،غلام احمد ،نزاکت شیخ،،محمود قاضی، محمود خواجہ،سونو دتا،ایشان مینی ،قاضی حسن،ممتاز بجاڑ ،شوکت مغل،ریٹائرڈ رینجرز عبدالحمید خان، عبدالمجید بٹ، مقصود ماگرے، آصف راتھر، شفیق چوہدری، قمردین راتھر، اعجاز شاہ، وجاہت شاہ، خلیل احمد ڈار،فرید کوہلی،حاجی طفیل مغل،حاجی رشید ملک،بشیر ملک،حاجی رفیق مغل،رفیق جنجوعہ،مقصود ملک،جہانگیر شاہ حمید رانا بھی موجو دتھے ۔شیراز ملک و سکندر نورانی نے پارٹی کی قیادت ، مشتاق بخاری اور اعجاز جان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ دی گئی ذمہ داری کو بحسن خوبی انجام دیںگے ۔