جموں//یو آئی ای ٹی طلباء کی ایجی ٹیشن 22 روزبعداختتام پذیرہوگئی ہے ،پیر کے روزیہ ایجی ٹیشن اس وقت پایہ تکمیل کوپہنچی وزیر تعلیم الطاف بخاری کی جانب سے جموں یونیورسٹی میں یوآئی ای ٹی کوبحال کرنے اور بغیر کسی تاخیر کے کلاسیں شروع کی یقین دہانی کرائی۔طلبأ کابینہ ٔ کے اس حکم نامے کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے ، جس کے تحت یو آئی ای ٹی کو جموں یونیورسٹی سے منتقل کرکے جی سی ای ٹی لے جانا مطلوب تھا ، جو کہ ایم ایچ آر ڈی کی سکیم آر یو ایس اے کے تحت کلسٹر یونیورسٹی جموں کے ساتھ منسلک ہے،طالب علموں کا کہنا تھا کہ انہوں نے جموں یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے نہ کہ کسی کلسٹر یونیورسٹی میں، مطالبات پورے ہونے پر طلبأ کے مایوس چہروں پر مسکراہٹ کھل ِ اٹھی اور اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ وزیر مملکت تعلیم پریہ سیٹھی بھی اس موقعہ پر موجود تھیں، نے طالب علموں کو یقین دلایا کہ ان کے ہوتے ہوئے انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گااور ان کے دروازے ان کے لئے ہروقت کھلے ہیں۔