جموں// آل جے اینڈ کے ہوم گارڈ ایسوسی ایشن نے آج اپنے مطالبات کے حق میں ایک ریلی کااہتمام کیا اس دوران بتایاگیا کہ 2جنوری2018ء کو بھی ایک ریلی نکالی گئی تھی جس میں مطالبہ کیاگیا تھا کہ3مارچ2015 کو سپریم کورٹ کی جانب سے ایک آرڈر نکالاگیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ ہوم گارڈ کوبھی محکمہ پولیس کے درجہ کے طورتسلیم کیا جائے لیکن ریاستی انتظامیہ نے ابھی تک سپریم کورٹک یاس آرڈر کوعلمی جامہ نہیں پہنایا یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ملک کی دیگر ریاستوں پنجاب ،ہریانہ ، ہماچل پردیش، دہلی ،مدھیہ پردیش ، تلنگانہ ، جھاڑکھنڈ نے سپریم کورٹ کے اس آرڈر کوعملی جامہ پہنایا مگر ریاست جموں وکشمیرمیںابھی تک اس آڈر پر عمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ہوم گارڈ کے غریب ملازمین پریشان حال زندگی گذار رہے ہیں۔مقررین نے ریاستی سرکار سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے اس آرڈر کوجلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ محکمہ ہوم گارڈ کے ملازمین کوراحت مل سکے۔