جموں //ہوم گارڈز / سیول ڈیفنس نے اپنے یوم تاسیس کے موقعہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔کمانڈنٹ جنرلHG/CD اور ایس ڈی آر ایف وی کے سنگھ کی قیادت میں منعقدہ اس پروگرام میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس HG/CD منیر احمد خان ،انچارج ڈی آئی جی ہوم گارڈز / سیول ڈیفنس رنجیت کنور کے علا وہ ہوم گارڈز / سیول ڈیفنس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل انیتا پور بھی موجود تھیں ۔اپنے خطاب میں رنجیت کنور نے ہوم گارڈز / سیول ڈیفنس کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ رضار کار ہر وقت کسی بھی مشکل کیساتھ نمٹنے کیلئے تیار رہتے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ریاست میں اس سے قبل کئی بار ان ہوم گارڈز / سیول ڈیفنس کی جانب سے کئی بار بچائو کاروائیوں انجام دی گئی ہیں جن سے کئی افراد کی قیمتی جانیں بچائی گئی ہیں ۔انہوں نے ہوم گارڈز / سیول ڈیفنس کے یوم تاسیس کے موقعہ پر ریاستی گورنر ستیہ پال ملک ،مشیر وجے کمار ،چیف سیکرٹری اور پرنسپل سیکرٹری کی طرف سے دئیے گئے پیغامات کا شکریہ ادا بھی کیا ۔